خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور امریکن آرمی کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوری کو شروع ہونے والی مشقیں 16 جنوری تک جاری رہیں گی، دو ہفتے پر محیط مشقوں میں انسداد دہشت گردی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انسپائرڈ گیمبٹ 1995 سے جاری دوطرفہ فوجی تربیتی سلسلے کی 13ویں کڑی ہے۔
.jpg)
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے موقع پر قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں وزیٹرز ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے شرکت کی، امریکی عسکری حکام اور کور کمانڈر راولپنڈی نے بھی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمانوں کو مشق کے دائرہ کار، مقاصد اور طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی، دونوں افواج کے دستوں نے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیٹرز ڈے کی تقریب میں شریک مہمانوں نے دستوں کی مہارت کو سراہا، مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی تجربات کے تبادلے، طریقہ کار میں مزید بہتری لانا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے ذریعے دوطرفہ عسکری تعاون کو مضبوط بنانا بھی مقاصد میں شامل ہے۔