پاک بحریہ کا جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ، ایل وائے 80 این میزائل نے ہدف تباہ کر دیا

Published On 10 January,2026 02:33 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں جامع بحری مشق کا انعقاد کیا جس میں ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے مشق کے دوران جدید اور بغیر پائلٹ نظاموں کے ذریعے جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا، ایل وائے 80 این میزائل نے طویل فاصلے پر فضائی ہدف کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔

مشق میں لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، بغیر پائلٹ سطحی جہاز کے کامیاب اوپن سی ٹرائلز مکمل کیے گئے، یو ایس وی نے تیز رفتاری، اعلیٰ کنٹرول اور موسمی سختیوں میں کارکردگی ثابت کردی۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بحری مشق کا مشاہدہ کیا، امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ ہر صورت ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔