تازہ ترین
  • بریکنگ :- بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی الیکشن،پولنگ جاری
  • بریکنگ :- کوئٹہ: پولنگ کاوقت 5 بجےختم ہوگا،ترجمان الیکشن کمیشن
  • بریکنگ :- 5بجےکےبعدپولنگ اسٹیشنزمیں موجودافرادووٹ ڈال سکیں گے،ترجمان

ہنگو: دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید

Published On 20 October,2021 03:58 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے باعث پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا، شہید ہونے والے سپاہی کا نام وقاص ہے اور اس کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔