الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے کا معاملہ، اعظم سواتی شوکاز نوٹس پر پیش

الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے کا معاملہ، اعظم سواتی شوکاز نوٹس پر پیش

 الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے سنگین الزامات کے معاملے پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کے معاون وکیل نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں نہیں، وہ جواب داخل کریں گے، ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایک ماہ بہت زیادہ ہے، آپ 15 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔