لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم دن رات کام اور عوام کی خدمت کررہے ہیں، اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی-
وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اوراپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔عوام جانتے ہیں الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لیڈرشپ کے ویژن کو سچ ثابت کر دکھایا۔ پی ٹی آئی حکومت مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کو اگلے 5سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔