لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف، ایئر چیف اور نیول چیف نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں بتایا گیا کہ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
General Nadeem Raza, CJCSC & General Qamar Javed Bajwa, COAS express condolences on tragic death of #CDS General #BipinRawat, his wife and loss of precious lives in a helicopter crash in India
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 8, 2021
دوسری طرف سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی جنرل بپن راوت اور 12 دیگر عملے کے ارکان کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu, NI(M) Chief of the Air Staff Pakistan Air Force; has expressed his condolences on the tragic death of Indian CDS Gen Bipin Rawat, his spouse, and 11 other passengers/crew members in the helicopter crash today.
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) December 8, 2021
اُدھر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا اور دیگر قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بھارتی فضائیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ واضح ہوگیا ہے کہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 11 افراد واقعے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈی ایس ایس سی پر ڈائریکٹنگ سٹاف گروپ کپٹن ورون سنگھ ایس سی بھی زخمی ہیں اور وہ اس وقت ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز سٹاف کالج ولنگٹن (نیلگری ہلز) میں سٹاف کورس کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کے لیے جا رہے تھے۔
With deep regret, it has now been ascertained that Gen Bipin Rawat, Mrs Madhulika Rawat and 11 other persons on board have died in the unfortunate accident.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 8, 2021بیان میں کہا کہ دوپہر کے قریب بھارتی فضایہ کا ایم آئی-17 وی فائیو ہیلی کاپٹر عملے کے 4 افراد اور دیگر مسافروں کو لے کر جار رہا تھا اور تامل ناڈو میں کونور کے قریب حادثے کاشکار ہوا۔