کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے مشیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا ہے کہ ویڈیو سکینڈل کے ملزمان پکڑنے کیلئے پولیس سرگرم ہے ،تحقیقات کیلئے ہر ادارے سے مدد لیں گے۔
مشیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں کوئی طاقتورکسی ملزم کونہیں بچاسکےگا،ایسے درندہ صفت لوگ قابل معافی نہیں۔
ضیا لانگو نے کہا کہ گوادر تحریک کے مطالبات کا نوٹس لینے پر وزیراعظم کے شکر گزارہیں، گوادر دھرنے کے 16مطالبات پورے کر دیئے ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کے خلاف سول سوسائٹی احتجاج اور ریلی نکالی گئی،ریلی میں نوجوان، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، پلے کارڈ پر گرفتار ملزمان کو سخت سزا دینے کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ شرکا نے کہا کہ بلوچستان جیسے غیور صوبے میں چادر وخواتین کی عصمت دری جیسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔