تازہ ترین
  • بریکنگ :- کراچی:اسٹیل ٹاؤن میں اے وی سی سی اوراےوی ایل سی کی مشترکہ کارروائی
  • بریکنگ :- کراچی:مبینہ مقابلے میں 3اغواکارمارے گئے،پولیس
  • بریکنگ :- اغواکاروں کاتعلق بین الصوبائی اغوابرائےتاوان گروپ سےتھا،ایس ایس پی
  • بریکنگ :- ملزموں نےکچھ روزقبل شہری کوکراچی سےاغواکرکےتاوان طلب کیاتھا

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ، نائیک شہید

Published On 25 December,2021 08:27 pm

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) دہشتگردوں کے شمالی وزیرستان کی ملٹری پوسٹ پر حملے کے دوران پاک فوج کا نائیک شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد پاک فوج نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا نائیک نور مرجان جام شہادت نوش فرما گئے، 32 سالہ نور مرجان کا تعلق ضلع کرم سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔