پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کا بسیرا، موٹروے بند رہی

Published On 02 January,2022 08:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی، موٹروے کو بھی کئی مقامات سے بند کرنا پڑا جسے دھند کم ہونے پر کھول دیا گیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، درجہ حرارت کم ہونے پر مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔

بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بادل برسنے کی توقع ہے۔
 

Advertisement