تازہ ترین
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کورونا سےمزید2اموات،این آئی ایچ
  • بریکنگ :- 24گھنٹےکےدوران ملک بھرمیں کورونا کے 13ہزار759ٹیسٹ کیے گئے
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24گھنٹےکےدوران 333کیسز رپورٹ،85کی حالت تشویشناک

ایف ڈبلیو او اور آرمی انجینئرز نے مری ایکسپریس وے کھول دی: آئی ایس پی آر

Published On 08 January,2022 03:39 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) مری میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ایف ڈبلیو او اور آرمی انجینئرز نے مری ایکسپریس وے کھول دی۔

آئی ایس پی آر کے مطانق پاک فوج نے مری میں 4 کیمپس قائم کر دئیے ہیں، پاک فوج کے انجینئرز نے گھڑیال تا جھیکا گلی روڈ کھول دی۔ آرمی کے جوان جھیکا گلی تا کلڈنہ روڈ کھولنے میں مصروف ہیں، کلڈنہ روڈ پر صرف ایک کلومیٹر پر برف ہٹانے کا کام رہ گیا۔

خیال رہے مری میں برف کے طوفان کے باعث 21 افراد جاں بحق ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید مری اور گلیات میں پھنسے سیاحوں کی امداد کی مانیٹرنگ کے لئے مری پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے 5 پیدل پلاٹون طلب کئے گئے ہیں، سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، ایف سی اور رینجرز کو بھی امدادی سرگرمیوں کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔

مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد ویک اینڈ پر برفباری کا نظارہ کرنے پہنچی، جہاں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات میں داخل ہوئیں۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ فیملیز گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئیں۔ شدید برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے سیاحوں کے بے پناہ رش کے باعث جڑواں شہروں سے مری جانے والے راستے بند کر دئیے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری جانے والے راستے اتوار کی رات تک بند رہیں گے۔

مری میں مسلسل بارش اور شدید برفباری اور ہنگامی موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیاحوں اور شہریوں کی سہولت و رہنمائی کے لیے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس میں میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی تمام اتنظامی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں پہلے سے مری میں تحصیل انتظامیہ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت کی ٹیمز تشکیل دی جا چکی ہیں جو مری میں سیاحوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ مری میں 70 فیصد بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔