کراچی: (دنیا نیوز) شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔ کئی ماہ سے جیل کے بجائے نجی ہسپتال میں زندگی گزار رہا ہے تاہم دنیا نیوز پر خبر چلنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی گزری میں واقع غیر معروف نجی اسپتال میں رہ رہا ہے۔ شاہ رخ جتوئی اسپتال کی بالائی منزل پر شاہانہ زندگی گزار رہا ہے۔ اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے۔ شاہ رخ جتوئی کو پرائیویٹ اسپتال میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر منتقل کیا گیا۔ محکمہ داخلہ جیل سے پرائیوٹ اسپتال منتقل کرنے کے پیچھے سندھ کی اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔ شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم اور قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا ہے۔
خیال رہے شاہ رخ جتوئی نے شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
دوسری طرف دنیا نیوز پر خبر چلنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ انہیں اب سے کچھ دیر پہلے ہی ڈسچارج کیا گیا۔