لاہور میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرام چلانے کا جائزہ لے رہے ہیں: عثمان بزدار

Published On 11 January,2022 01:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرام چلانے کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرام پراجیکٹ ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو تک چلانے کی تجویز ہے-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے نعیم الحق، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور ڈی جی ایل ڈی اے نے شرکت کی، اجلاس میں لاہور کینال پر ٹھوکر نیازبیگ سے جلو تک ٹرام چلانے کے منصوبے کی فزیبلٹی کا جائزہ لیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ منصوبے کی فزیبلٹی کو جلد حتمی شکل دے کر مزید اقدامات کئے جائیں، انہوں نے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں اربوں روپے کے فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بیڈ کا جنرل ہسپتال بنائیں گے- نیا ہسپتال ارفع کریم ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب ایل ڈی اے کی 124 کنال اراضی پر بنایا جائے گا-

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ لاہور کوسابق دورحکومت کے تیسرے سال میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے بجٹ کو نکال کر 67ارب کی لاگت کے پراجیکٹ دیئے گئے۔
 

Advertisement