اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے جوان ہمارا فخر ہیں، ان کا عزم پہاڑوں سے بلند ہے، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئے سربکف ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے، جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے ہمارا فخر بھی ہیں اور ہمارا مان بھی، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئے سربکف ہیں۔