جہانگیر ترین سے عون چودھری کی ٹیلیفونک گفتگو، حکومت سے رابطوں پر بریفنگ

Published On 21 March,2022 11:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے عون چوہدری نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے حکومتی شخصیات سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کردیا۔

جہانگیر ترین کو پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات کے حوالے سے بھی عون چوہدری نے آگاہ کیا، عون چوہدری نے جہانگیرترین کو بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ابھی ترین گروپ اپنے فیصلے روک لے۔ پرویز خٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کے لئے مثبت اشارے ملے ہیں ، عون چوہدری نے بتایا کہ پنجاب کی اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

جہانگیر ترین نے ہدایات دیں کہ گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے۔ عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی خیریت بھی دریافت کی۔بعد ازاں عون چودھری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ز کی اجازت کی صورت میں جہانگیر ترین ایک ہفتے میں واپس آسکتے ہیں۔