اسلام آباد:(دنیا نیوز) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان پر ایک اور جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مالاکنڈ نے وزیر اعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کو جرمانہ قومی خزانہ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعظم نے روکنے کے باوجود مالاکنڈ کا دورہ کیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے لوئر دیر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ جرمانے فیصلہ کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم سمیت گورنر خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور پرویز خٹک پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لوئر دیر نے عمران خان سمیت دیگر کو جرمانہ کیا۔
فیصلہ کے مطابق وزیراعظم خود یا بذریعہ وکیل طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، عمران خان 3 روز تک حکم نامہ پر الیکشن کمیشن میں اپیل کر سکتے ہیں۔