ہم نے جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو ہٹایا: بلاول بھٹو زرداری

ہم نے جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو ہٹایا: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو ملک کا 23واں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز شریف کے لئے تمام نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ہماری کمٹمنٹ پوری ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو ہٹایا، انتخابی اصلاحات، جمہوریت کی بحالی اور سب کے لیے خوشحالی کی طرف جائیں گے۔