وزیراعظم، مریم ،ثناء اللہ سمیت 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج

وزیراعظم، مریم ،ثناء اللہ سمیت 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل سے نکالے گئے ناموں میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، مریم نواز، نصرت شہباز، عبداللہ خاقان، مفتاح اسماعیل سمیت کئی اور اہم شخصیات شامل ہیں۔ نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ عدالت، حساس ادارے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے نام موجود رہیں گے، 3 ہزار کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں، وزرات داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے، 4 ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیئے جائیں گے۔