سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا، مدت معیاد 10 سال

Published On 25 April,2022 07:43 pm

لندن:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے جس کی مدت معیاد 10 سال رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کو پاسپورٹ عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے جس کی مدت 10 سال ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی، نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا۔

میاں نواز شریف کو لندن میں پاکستان ہائی کمیشن سے پاسپورٹ دیا گیا، سابق وزیراعظم کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔
 

Advertisement