بلاول کو شکست دینے والے پی ٹی آئی ایم این اے کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

بلاول کو شکست دینے والے پی ٹی آئی ایم این اے کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے رکن قومی اسمبلی کاکہنا ہے کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا، اس لیے سیاسی سرگرمیوں سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لوں گا۔

واضح رہے کہ عبدالشکور شاد نے 2018 کے انتخابات میں لیاری این اے 246 سے بلاول بھٹو کو شکست دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالشکور شاد نے سیاست چھوڑنے کا اعلان تنظیمی اختلافات کی وجہ سے کیا۔