فیصل آباد:(دنیا نیوز) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کنجوانی میں ساتویں جماعت کی طالبہ گرمی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ ثناء کمرہ امتحان سے باہر نکلی تو بے ہوش ہوگئی، طالبہ کو ہسپتال لےجایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ طالبہ کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔