اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بگڑتی معاشی صورتحال کے بڑے چیلنج پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو عشائیے پر مدعو کرلیا، انتخابات کرائے جائیں یا اسمبلیوں کو مدت پوری کرنے دی جائے، بڑی بیٹھک میں بڑے فیصلے متوقع ہیں۔
اتحادیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم حکومت کے مستقبل سے متعلق فیصلہ آج کریں گے، شہباز شریف حکومتی مستقبل سے متعلق آپشنز اتحادی جماعتوں کے قائدین کے سامنے رکھیں گے۔ تمام اتحادی جماعتوں کی منظوری کے بعد ہی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔
اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہو گی۔ وزیر اعظم کابینہ کو بھی معاملے پر اعتماد میں لیں گے، ملکی مستقبل سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔
اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر بھی مشاورت ہو گی۔ وزیر اعظم بعد ازاں کابینہ کو بھی معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔