جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا: مونس الٰہی

Published On 12 June,2022 07:43 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ایف آئی اے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاہے جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

ایف آئی اے تحقیقات کے معاملہ پر مونس الہی بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ٹویٹ کردیا اور لکھا ک ایف آئی اے کیس میں خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں، اس طرح کے کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارے خاندان پر اس طرح کے کیسز بنائے گئے،

سابق وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے، مجھے کہا گیا کہ آپ سے غلطی ہوگئی، کوئی بات نہیں واپس آجائیں۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھنا تھا کہ میرے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں، اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، لالچ اور دھوکے سے قابو نہ آنے پر اب دباؤ ڈال رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کا دباؤ ڈال کر بجٹ منظور کروالیں۔
 

Advertisement