لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پٹرول کی مد میں بچت کا حکومتی اعلان سیاسی شعبدہ بازی ہے، عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، حکمران ایسے ڈراموں کے بجائے لوگوں کو ریلیف دیں۔
اپنے بیان میں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سرکاری پٹرول کے پیسے کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائیں گے، سیاسی شہرت کیلئے ایسے ڈراموں کے بجائے عوام کی زندگی آسان بنائیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمران سیاسی شہرت کیلئے ایسے ڈرامے کرنے کے بجائے عوام کی زندگی کو آسان بنائیں، پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے، پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں اتنا ہوشربا اضافہ نہیں دیکھا، جعلی امپورٹڈ حکومت کے فیصلے معیشت اور عوام کو لے ڈوبیں گے۔