پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کو آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں بری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کو نیب عدالت نے بری کیا ہے۔ نیب نے موسیٰ خان کو 2020ء میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نیب کی جانب سے سرکاری افسر موسیٰ خان سمیت 4 افراد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا تاہم نیب ریفرنس میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرسکا اس لیے انہیں باعزت بری کیا جاتا ہے۔