صوابی میں حالیہ بارشوں سے تباہی، برساتی نالوں میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

صوابی میں حالیہ بارشوں سے تباہی، برساتی نالوں میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

ضلع صوابی میں چار دن سے جاری بارشوں کا سلسلہ ختم ہو گیا، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری رپوٹ کے مطابق چالیس فیصد کھڑی فصلیں مکمل طور پر ختم ہو گئیں، 47 گھروں کی دیواریں گریں، دو بچوں سمیت تین افراد برساتی نالوں میں ڈوب گئے، تینوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سلسلہ دو دن بعد دوبارہ شروع ہو گا۔