راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بیان حلفی اورسرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے جبکہ نواز شریف اور فارن فنڈنگ کیس میں بھی فرق ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس دفن ہوگیا اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔
فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلاگیا۔بیان حلفی اور سرٹیفیکٹ میں فرق ہوتا ہے۔اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں،نوازشریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔جوIMFسےقرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 3, 2022
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کے کیس اورفارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے، اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں، جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لےسکے ان کی خاک کارکردگی ہے، پانی اورمہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔