لاہور: (دنیا نیوز) بارشیں برسانے والے نئے نظام نے لاہور میں ڈیرے ڈال دئیے، تین سے چار روز تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شہر میں اپنے قیام کے دوران یہ بادل وقفے وقفے سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش برساتے رہیں گے جس کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں ناخوشگوار صورت پیدا ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔
لاہور کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث وہاں کے ندی نالوں میں ایک مرتبہ پھر سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔