مظفرآباد: (دنیا نیوز) ایس ڈی ایم اے نے آزاد جموں و کشمیر میں مون سون بارشوں کے دوران ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں یکم جون سے اب تک مجموعی طور پر 39 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں اور خواتین سمیت 39 شہری زخمی بھی ہوئے، مجموعی طور پر 2417 گھر لینڈ سلائیڈنگ اور برساتی نالوں کے باعث متاثر ہوئے۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 60 دکانیں تباہ ، 239 مویشی ہلاک ہوئے ہیں، آزاد جموں و کشمیر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ تھم گیا۔