میاں محمد سومرو کو قومی اسمبلی سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا

Published On 15 August,2022 09:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ سے ایک اور رکن قومی اسمبلی میاں محمد سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمد سومرو نے 92 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اعجاز حسین جاکھرانی نے 86 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ سپیکر راجہ پرویزاشرف نے پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دے دی تھی۔

سپیکر کا کہنا تھا کہ معزز رکن نے چھٹی درخواست بروقت نہیں بلکہ وقت گزرنے کے بعد دی ۔سپیکر نے معاملہ تحریک کی صورت میں ایوان میں پیش کیا جیسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے جیکب آباد NA 196 سے رکن قومی اسمبلی میاں محمد سومرو کو ڈی نویٹفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور ان کی سیٹ خالی قرار دے دی۔
 

 
Advertisement