بارش سے متاثرہ افراد اور علاقے کی بحالی تک سکھ کا سانس نہیں لینگے: بلاول بھٹو

Published On 23 August,2022 04:52 pm

شہداد کوٹ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو اکیلا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، بارش سے متاثر ہر ایک فرد تک حکومتی امداد کی فراہمی اور متاثرہ علاقے کی ازسرِنو بحالی تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔

بلاول بھٹو نے سندھ میں آنے والی بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے اور شہداد کوٹ اور سجاول جونیجو پہنچ کر بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا۔

پی پی چیئر مین نے امدادی کیمپس کے دورے کے دوران برسات سے متاثرہ افراد کے مسائل بھی سنے، وزیر خارجہ کو انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں اور انفراسٹرکچر کی ازسرِنو بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے، متاثرہ علاقوں سے بارش کے پانی کے جلد از جلد اخراج کو یقینی بنایا جائے، پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، عوام کو اکیلا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، بارش سے متاثر ہر ایک فرد تک حکومتی امداد کی فراہمی اور متاثرہ علاقے کی ازسرِنو بحالی تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔
 

Advertisement