اسلام آباد: (دنیا نیوز) خاتون جج کو دھمکیاں اور توہین عدالت کیس میں عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشتگری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
عمران خان کی جانب سے درخواست دائر ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔