جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان

جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جہانگیرتر ین کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور نقد رقم شامل ہے۔

سینئر سیاستدان جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، سیلاب سے متاثرہ لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے، اس موقع پر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔