سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن 4 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن 4 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

پارٹی ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشدمحمود سومرو کی قیادت میں جے یوآئی ذمہ داران نے مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا۔

مولانا فضل الرحمان کل سے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے، دورے کے موقع پر وہ سکھر لاڑکانہ شکارپور ودیگر اضلاع کا جائزہ لیں گے۔