لاہور: (ویب ڈیسک) روس سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لیکر پہلی خصوصی ریلیف پرواز پاکستان پہنچ گئی۔
روس کی جانب سے بھی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روس سے پہلی خصوصی ریلیف پرواز امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئی، امدادی سامان میں چاول،خوردنی تیل، دودھ ، خیمے، پانی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
اس موقع پر روسی قونصل جنرل ،وزارت خارجہ ،این ڈی ایم اے افسران ایئرپورٹ پر موجود تھے ، روسی قونصل جنرل نے امدادی سامان متعلقہ حکام کے حوالے کیا۔
امدادی سامان سندھ حکومت کے صوبائی وزیر رسول بخش چانڈیو نے وصول کیا۔