اقدامات نہ کیے تو موسمیاتی تبدیلی پاکستان سے باہر بھی جا سکتی ہے: وزیراعظم

Published On 24 September,2022 04:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات نہ کیے گئے تو یہ پاکستان سے باہر بھی جا سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ جنرل اسمبلی میں تقریر کا مقصدد نیا کو خبردار کرنا تھا کہ انسانیت کی نظر کس چیز پر ہے، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ موسمیاتی آفت پاکستان سے باہربھی جاسکتی ہے۔ عالمی ردعمل کیمروں تک نہیں، انسانیت کیلئے ہمدردی اور تشویش پر منحصر ہو۔

انہوں نے مزید لکھا کہ تقریر میں خارجہ پالیسی کیلئے اہم مسائل پر پاکستان کا مؤقف بیان کیا، دنیا پر واضح کیا پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات کاخواہاں ہے، بھارت کواگست 2019ء کے بعد کے اقدامات کو تبدیل کرنا ہو گا، بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تبدیلی کےعمل کو روکنا ہو گا۔
 

 

Advertisement