اسحاق ڈار واپس آ کر ایسا کیا کرینگے جو مفتاح نہیں کر سکے: شیخ رشید

Published On 26 September,2022 11:20 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا، آئی ایم ایف کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح نہیں کر سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کے جہاز میں بھاگا ہوا مفرور پانچ سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا، 12 گھنٹوں میں 3 آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشیوش ناک ہے، آئی ایم ایف کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر بجلی گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح نہیں کر سکے۔
 

Advertisement