اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے کی اجازت دی گئی، کابینہ میں ریفرنس بھیجنے پر تفصیلی بحث ہوئی، وزارت قانون کی طرف سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ریکوڈک پر ہونے والے سیٹلمنٹ معاہدے پر سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی، کابینہ نے بجلی کی بچت اور پیداوار سے متعلق عملدرآمدی لائحہ عمل کی سمری موخر کر دی۔