وزیراعظم نے عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کردیا

Published On 28 September,2022 06:05 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا، شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 28 پر پہنچ گئی، 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں، جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں، وفاقی وزراء 34، وزراء مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔
 

Advertisement