صدر سے وزیراعظم کی ملاقات، آڈیو لیکس، سیلابی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 28 September,2022 11:12 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں آڈیو لیکس کا معاملہ اور سیلاب کی صورتحال میں معیشت کے مزید نقصان پر بھی گفتگو ہوئی۔

سینیٹر اسحاق ڈار کی وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جو 20 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں ملکی سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا گیا۔
 

Advertisement