اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج شام چار بجے دوبارہ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ، خارجہ ، خزانہ، اطلاعات کے وزراء شرکت کریں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسز چیف بھی شریک ہونگے۔
اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہ بھی شرکت کریں گے، آڈیو لیکس سمیت قومی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئینگے، آڈیو لیکس سے متعلق ابتدائی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مغربی و مشرقی سرحدوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بھی غور کیا جائے گا۔