اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 8 نئے معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے 4 ارکان قومی اسمبلی سمیت 8 رہنما معاونین خصوصی بن گئے۔
مظفر گڑھ کے 3 اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار، مہر ارشاد سیال اور رضاربانی کھر کے علاوہ فیصل کنڈی، سردار سلیم حیدر اور محمد علی باچا کو وزیراعظم کی منظوری سے معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔