25 مئی کو کارکنوں پرتشدد، پنجاب حکومت کا جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ

Published On 12 September,2022 04:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کارکنوں پر ہونے والے بدترین تشدد کے واقعات پر پنجاب حکومت نے جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پچیس مئی کو اپنی حکومت کی برطرف کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اس دوران عمران خان کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ 25 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لایا جائے گا، تاہم اس دوران پنجاب میں اس وقت کی حمزہ شہباز اور وفاق میں میاں شہباز شریف کی حکومت نے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے باعث پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کارکنوں اور قیادت پر تشدد کیا تھا۔

پنجاب حکومت دوبارہ ملنے کے بعد متعدد بار پی ٹی آئی رہنما صدائیں د ےرہے تھے اس غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث لوگوں کیخلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے گی ، اب تک متعدد اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف 25 مئی کے لانگ مارچ میں تشدد کے واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت نے جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست دینے جا رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کسی پولیس والے کے ساتھ زیادتی ہو، وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے آج کل میں جوڈیشل انکوائری کے لیے لکھ دیں گے، پولیس آفیسرز جوڈیشل انکوائری میں بتا دیں انہیں کس نے تشدد کا حکم دیا۔
 

 
Advertisement