لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس نے 25 مئی کے واقعات میں ملوث مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا۔
پولیس نے عدالت سےعطاتارڑ، رانا مشہود،اویس لغاری سمیت دیگرکی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔پولیس نےوارنٹ گرفتاری کے لیے کینٹ کچہری میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے لہذا عدالت ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔
پولیس نے لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے اسی سلسلے میں عطا تارڑ کے گھر چھاپہ بھی مارا گیا تھا لیکن عطا تارڑ گھر موجود نہ تھے ۔