وزیراعلیٰ پنجاب کا 25 مئی کے واقعات میں شامل افراد کو گرفتار کرنے کا حکم

Published On 09 August,2022 05:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سکیورٹی سٹاف شہباز گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات میں شامل افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

 خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ملک بھر میں سابق وزیراعظم نے پے در پے جلسے کیا اور اعلان کیا کہ 25 مئی کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ سے قبل ہی اس وقت کی پنجاب حکومت اور شہباز حکومت نے کریک ڈاؤن کیا اور درجنوں رہنماؤں سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا۔اس وقت عمران خان نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد لانگ مارچ کے اختتام کیا اور کہا تھا کہ ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ کیا جائے گا۔اس دوران پی ٹی آئی کی طرف سے الزام لگایا گیا تھا ہمارے کارکنوں اور اعلیٰ قیادت پر تشدد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، حمزہ شہباز، عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت نے 25 مئی میں شامل افراد کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے 25 مئی کے واقعہ میں شامل افراد کے خلاف فوری گرفتاریاں شروع کرنے کا حکم دیا۔ 25 مئی کو پی ٹی آئی رہنما اور کارکنوں پر تشدد کیا کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

دوسری طرف صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 25مئی تشدد، شیلنگ اگرسیاسی شخصیات یا پولیس کے حکم پرتشدد ہوا تو ایکشن ہوگا، ہماری ترجیح 10ویں محرم کی سکیورٹی ہے، مجھے امید ہے آج یا کل رات تک 25 مئی کی انکوائری رپورٹ مل جائے گی، امید ہے جو کچھ آج انہوں نے کرلیا اس کے بعد عقل مندی کا مظاہرہ کریں گے، یہ ملک کوخانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، شہبازگل کوجس طرح گرفتارکیا گیا یہ زیادتی ہے۔

 

Advertisement