لاہور: ( دنیا نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ایک بار پھر اینٹی کرپشن پنجاب کے ریڈار پر آگئے اور ان کو اہلیہ سمیت طلب کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر کی ٹیم نے رانا ثنا اللہ اور انکی بیگم کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کیا، وزیر داخلہ پر کلر کہار میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیڈول ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر دو فارم ہاؤسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے، ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اخلاق احمد پر اپنی غیر قانونی سوسائٹی کو رجسٹرڈ کروانے کیلئے رانا ثناء اللہ کو پلاٹ دینے کا الزام ہے۔
رانا ثناء اللہ اپنی اہلیہ نبیلہ ثناءاللہ کے ہمراہ بطور وزیر قانون سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے، دونوں پلاٹس رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کو بلا معاوضہ بطور رشوت دیئے گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور انکی اہلیہ کو 22 نومبر کو بوقت گیارہ بجے اینٹی کرپشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔