فیض آباد دھرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

Published On 19 November,2022 07:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیض آباد دھرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرانے جانے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

 درخواست شہری خالد محمود کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں وزارت دفاع ، وزارت داخلہ ،سیکورٹی اداروں ، پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ نے 6 فروری 2019ء کو فیض آباد دھرنا کا فیصلہ جاری کیا، فیصلے پر آج تک کسی بھی ادارے نے عمل نہیں کیا، فریقین نے جان بوجھ کر سپریم کورٹ کے واضح احکامات پر عمل نہیں کیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں وزارت دفاع ، پیمرا، الیکشن کمیشن اور سکیورٹی اداروں کو مختلف ہدایات کی تھیں، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات دیں تھیں، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

Advertisement