کراچی: (دنیا نیوز)معروف عالم دین اور مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
مفتی رفیع عثمانیؒ کی نمازِ جنازہ دارالعلوم کراچی کورنگی میں ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔
نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان، امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور سیاسی شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں معتدقین اور طلبہ نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مفتی رفیع عثمانیؒ مرحوم کو دارالعلوم کراچی سے ملحقہ قبرستان می سپرد خاک کردیا گیا۔
یاد رہے کہ مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر تھے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے، مفتی محمد رفیع عثمانی دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے جو کہ دو روز قبل 86 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔