فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ گرہ مستان میں کی گئی جہاں دہشتگردوں نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے جب کہ دہشت گردوں کی شناخت منیب، جنید الرحمان، شوکت کے نام سے ہوئی۔