پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل کمی

Published On 13 December,2022 08:41 am

اسلام آباد (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل کمی ہوئی ہے ۔

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 341 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، جن میں سے 7 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.21 فیصد رہی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 34 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا ۔