اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) حکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) وزیراعظم کے فلڈ ریلیف کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئی جس سے کمیٹی غیر فعال ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم فلڈ ریلیف کمیٹی غیر فعال ہوگئی، سینیٹر ارباب عمر فاروق نے وزیراعظم کی فلڈ ریلیف کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کے دفتر کو ارسال کردیا۔
اس موقع پر سینیٹر ارباب عمر فاروق کا کہنا تھا کہ کمیٹی سیلاب سے متعلق ریلیف اور نقصانات کے تخمیہ کے لئے قائم کی گئی تھی، افسوس کئی ماہ گزرنے کے باوجود سیلاب سے متعلق اجلاس طلب نہیں کیا جاسکا۔
خیال رہے کہ سینیٹر عمر فاروق نے گزشتہ روز ریکوڈک سے متعلق قانون سازی کی مخالفت کی تھی۔